آب حیات جا کے کسو نے پیا تو کیا
Appearance
آب حیات جا کے کسو نے پیا تو کیا
مانند خضر جگ میں اکیلا جیا تو کیا
شیریں لباں سیں سنگ دلوں کو اثر نہیں
فرہاد کام کوہ کنی کا کیا تو کیا
جلنا لگن میں شمع صفت سخت کام ہے
پروانہ جوں شتاب عبث جی دیا تو کیا
ناسور کی صفت ہے نہ ہوگا کبھو وہ بند
جراح زخم عشق کوں آ کر سیا تو کیا
محتاجگی سوں مجھ کوں نہیں ایک دم فراغ
حق نے جہاں میں نام کوں حاتمؔ کیا تو کیا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |