آگ پر رشک سے میں چاک گریباں لوٹا
Appearance
آگ پر رشک سے میں چاک گریباں لوٹا
خاک پر وقت خرام اس کا جو داماں لوٹا
دل کو از بسکہ جو لاگ ابرائے خم دار سے تھی
دم شمشیر کو میں دیکھ کے عریاں لوٹا
حق بجانب ہے جو موسیّ کو نہ ہو تاب جمال
تجھ کو نادیدہ دل گبر مسلماں لوٹا
عید قرباں جو قریب آئی تو کچھ دل میں سمجھ
پاون پر آکے مرے حاجب زنداں لوٹا
مرغ بسلم کی طرح تڑپے ہزاروں دل زار
ہنستے ہنستے جو کبھی وہ گل خنداں لوٹا
میں نے آتش جو کیا نالہ در جاناں پر
دونوں ہاتھوں سے جگر تھام کے درباں لوٹا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |