آہ میں بے قرار کس کا ہوں
Appearance
آہ میں بے قرار کس کا ہوں
کشتۂ انتظار کس کا ہوں
تیر سا دل میں کچھ کھٹکتا ہے
دیکھیو میں شکار کس کا ہوں
دل ہے یا میں ہوں میں ہوں یا دل ہے
اور اب ہم کنار کس کا ہوں
چین آتا نہیں مجھے یارو
دل پر اضطرار کس کا ہوں
چاک ہے مثل گل تمام بدن
یا رب اتنا فگار کس کا ہوں
سوزؔ میں جو کہا کہاں تھا یار
بولا چل بے میں یار کس کا ہوں
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |