Jump to content

اس کے خط میں جو لکھا غیر کا میں نام الٹا

From Wikisource
اس کے خط میں جو لکھا غیر کا میں نام الٹا
by غلام علی ہمدانی مصحفی
331959اس کے خط میں جو لکھا غیر کا میں نام الٹاغلام علی ہمدانی مصحفی

اس کہ خط میں جُو لکھا غیر کا میں نام الٹا
لایا قاصد بھی مُجھے واں سے تُو پیغام الٹا

ہم مسلمانوں سے یاں تک تُو یہ ہندو برعکس
کے کِبھی خط بھی جُو کرتے ہیں تُو ارقام الٹا

نہ وُہ ساقی نہ وُہ مے نوش ہیں مے خانے میں
اب تُو رہتا ہے سر خم پہ دھرا جام الٹا

اِک تُو سیپارہ دِل تم نے کیا ہے برہم
تس پہ پھر مُجھ کو ہی تم دیتے ہو الزام الٹا

واژگونی جُو طبیعت میں فلک کی ہے ہنوز
نظر آتا ہے زمانہ سحر و شام الٹا

شب ہجراں کی سیاہی نہ ہوئی روز سفید
یہ ورق تُو نے نہ اے گردش ایام الٹا

رسن دام کو صیاد نے کھینچا تُو وہیں
آن کر سر پہ اسیروں کہ گرا دام الٹا

مصحفیؔ تُو ابِھی تھا عزم سفر پر تیار
گھر پھرا جائے ہے کِیوں اس کا سرانجام الٹا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.