Jump to content

برباد نہ کر اس کو ذرا ہاتھ پہ دھر لا

From Wikisource
برباد نہ کر اس کو ذرا ہاتھ پہ دھر لا
by واجد علی شاہ
304188برباد نہ کر اس کو ذرا ہاتھ پہ دھر لاواجد علی شاہ

برباد نہ کر اس کو ذرا ہاتھ پہ دھر لا
اے باد صبا خاک در یار ادھر لا

صیاد سے کیا فکر ہے اے طائر مضموں
کاغذ کے تجھے پر بھی لگیں کام تو کر لا

لے جا دل بے تاب نشانی مری قاصد
سیماب سے ہے مرتبۂ عشق خبر لا

یہ کان ہیں مشتاق خبر قاصد جاناں
آنکھوں کو بھی دیدار ہے منظور نظر لا

حسرت ہے کہیں حسرت دل اس کی نکالے
اس اخترؔ غمگیں کے لئے دیدۂ تر لا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.