بس گیا جب سے یار آنکھوں میں
Appearance
بس گیا جب سے یار آنکھوں میں
تب سے پھولی بہار آنکھوں میں
نظر آنے سے رہ گیا از بس
چھا گیا انتظار آنکھوں میں
چشم بد دور خوب لگتا ہے
طوتیائے نگار آنکھوں میں
چشم مست اس کی دیکھی تھی اک روز
اس کا کھینچا خمار آنکھوں میں
مجھ کو منظور ہے حسنؔ جو ملے
خاک پائے نگار آنکھوں میں
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |