تری طرف سے دل اے جان جاں اٹھا نہ سکے
Appearance
تری طرف سے دل اے جان جاں اٹھا نہ سکے
بہت ضعیف تھے بار گراں اٹھا نہ سکے
ہزار بار بہار آئی لیکن اے صیاد
نگاہ ہم طرف بوستاں اٹھا نہ سکے
اسیر زلف جو مرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں
ذرا بھی صدمۂ قید گراں اٹھا نہ سکے
سنیں جو یار کی باتیں غش آ گیا ہم کو
یہ ناتواں تھے کہ لطف بیاں اٹھا نہ سکے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |