ترے قد تھے سرو تازہ ہے جم
Appearance
ترے قد تھے سرو تازہ ہے جم
او چایا ہے یا نو چمن میں علم
تو ہے چند تارے ہیں لشکر ترے
توں ہے شاہ خوباں میں تیرا حشم
ورق صنع پرنیں لکھیا تج سا ہور
ازل کے مصور کا ہرگز قلم
سکندر کوں تھی آرسی جم کوں جام
ترے ہست ہے درپن ہور جام جم
ترے مکھ کے پھل بن کوں دیکھ لاج تھے
چھپایا ہے مکھ آپنے کوں ارم
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |