Jump to content

جلوۂ جاں فزا دکھاتا رہ

From Wikisource
جلوۂ جاں فزا دکھاتا رہ
by سراج اورنگ آبادی
294475جلوۂ جاں فزا دکھاتا رہسراج اورنگ آبادی

جلوۂ جاں فزا دکھاتا رہ
دل بے جان کوں جلاتا رہ

دل ہمارا غریب خانہ ہے
گاہ گاہ اس طرف بھی آتا رہ

خشک ہوتے ہیں دم بدم لب زخم
آب شمشیر کا پلاتا رہ

عشق آتا ہے فوج غم لے کر
تجھ کوں کہتا ہوں ہوش، جاتا رہ

تاکہ خوش ہووے گل بدن بلبل
اکثر اپنی غزل سناتا رہ

منصب عشق ہے اگر تجھ کوں
نوبت آہ کوں بجاتا رہ

شمع رو سیں سراجؔ جا کر بول
کہ پتنگوں کوں مت جلاتا رہ


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.