Jump to content

جو کچھ کہ تم سیں مجھے بولنا تھا بول چکا

From Wikisource
جو کچھ کہ تم سیں مجھے بولنا تھا بول چکا
by سراج اورنگ آبادی
294469جو کچھ کہ تم سیں مجھے بولنا تھا بول چکاسراج اورنگ آبادی

جو کچھ کہ تم سیں مجھے بولنا تھا بول چکا
بیان عشق کے طومار کوں میں کھول چکا

ازل سیں مجھ کوں دیا درد صانع تقدیر
مرے نصیب کے شربت میں زہر گھول چکا

جنوں کے شہر میں نہیں کم عیار کوں حرمت
میں نقد قلب کوں کانٹے میں دل کے تول چکا

مجھے خرید کیے تم نے کم نگاہی سیں
کمینہ بندۂ بے زر کا آج مول چکا

نہیں رہا سخن آب دار کا موتی
سراجؔ طبع کے سب جوہروں کوں رول چکا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.