Jump to content

دل غم سے ہوا گداز سارا اللہ

From Wikisource
دل غم سے ہوا گداز سارا اللہ
by میر تقی میر
315074دل غم سے ہوا گداز سارا اللہمیر تقی میر

دل غم سے ہوا گداز سارا اللہ
غیرت نے ہمیں عشق کی مارا اللہ
ہے نسبت خاص تجھ سے ہر اک کے تئیں
کہتے ہیں چنانچہ سب ہمارا اللہ


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.