دن بدن اب لطف تیرا ہم پہ کم ہونے لگا
Appearance
دن بدن اب لطف تیرا ہم پہ کم ہونے لگا
یا تو تھا ویسا کرم یا یہ ستم ہونے لگا
سچ کہو تقصیر کیا ہے عاشق مظلوم کی
نیمچا ترچھی نگہ کا کیوں علم ہونے لگا
تیغ ابرو کوں نپٹ کستے ہو پن حیراں ہوں میں
کون سے بیمار پر یہ آب دم ہونے لگا
شکر اللہ سرو رعنا کے تصور کے طفیل
رفتہ رفتہ دل مرا باغ ارم ہونے لگا
بس کرو اے شاہ فوج حسن قتل عام کوں
عاشقوں کی آہ کا نیزہ علم ہونے لگا
تجھ کوں اے آہو نگہ کس نے سکھایا یہ طرح
یا تو تھا اوروں سیں رم یا ہم سیں رم ہونے لگا
ہجر کی راتوں میں یہ مصرع ہوا ورد سراج
دن بہ دن اب لطف تیرا ہم پہ کم ہونے لگا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |