Jump to content

سورۃ الشمس

From Wikisource

تعارف سورت

[edit]

عربی متن

[edit]

اردو تراجم

[edit]

احمد علی

[edit]

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے (۱) اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے (۲) اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے (۳) اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے (۴) اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا (۵) اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایا (۶) اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا (۷) پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی (۸) بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا (۹) اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا (۱۰) ثمود نے اپنی سرکشی سے (صالح کو) جھٹلایا تھا (۱۱) جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا (۱۲) پس ان سے الله کے رسول نے کہا کہ الله کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو (۱۳) پس انہوں نے اس کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر ان پر ان کے رب نےان کےگناہوں کے بدلے ہلاکت نازل کی پھر ان کو برابر کر دیا (۱۴) اوراس نے اس کےانجام کی پروا نہ کی (۱۵)۔