صبح دم اٹھ کر ترا پہلو سے جانا یاد ہے
Appearance
صبح دم اٹھ کر ترا پہلو سے جانا یاد ہے
لوٹنا دل کا جگر کا پھڑپھڑانا یاد ہے
یار تھا پہلو میں شیشے کی پری تھی سامنے
کیوں دل نالاں تجھے وہ بھی زمانہ یاد ہے
سن کے احوال محبت کو مرا بولا وہ شوخ
جان دینے کا تجھے اچھا بہانہ یاد ہے
لوٹ تھا دل قامت دل دار پر مدت ہوئی
نخل طوبیٰ پر تھا اپنا آشیانہ یاد ہے
کون دیکھے خندۂ گل کی طرف اے عندلیب
ایک مدت سے کسی کا مسکرانا یاد ہے
کیا دکھاتا ہے فلک ابر سیہ میں روئے ماہ
ہم کو بالوں میں کسی کا منہ چھپانا یاد ہے
ہو مقابل نالۂ درد دل عشاق کے
باغباں بلبل کو ایسا بھی ترانا یاد ہے
ہجر کی شب نیند آئے عاشق بیمار کو
منتہیؔ تجھ کو کوئی ایسا فسانہ یاد ہے
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.
| |