ظالم مرے جگر کوں کرے کیوں نہ پھانک پھانک
Appearance
ظالم مرے جگر کوں کرے کیوں نہ پھانک پھانک
سیکھا ہے وو نگہ کا پٹا اور ادا کا بانک
پوتھی خیال یار کی آئی ہے جب سیں ہات
دل کے ورق پہ تب سیتی لکھتا ہوں غم کی آنک
انگشتری کوں دل کی بنایا ہوں نذر یار
لخت جگر کے لعل کوں الفت کا دیکھ ڈانک
آتا ہے یاد پھول کے دیکھے سیں گل بدن
عاشق کا چھیلتی ہے جگر بلبلوں کی ہانک
جان جہاں کا ذوق اگر ہے تجھے سراجؔ
پنہاں نگاہ غیر سیں پردے میں دل کے جھانک
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |