Jump to content

ماتھے پہ لگا صندل وہ ہار پہن نکلے

From Wikisource
ماتھے پہ لگا صندل وہ ہار پہن نکلے
by مرزا محمد تقی ہوسؔ
302907ماتھے پہ لگا صندل وہ ہار پہن نکلےمرزا محمد تقی ہوسؔ

ماتھے پہ لگا صندل وہ ہار پہن نکلے
ہم کھینچ وہیں قشقہ زنار پہن نکلے

اللہ رے تری شورش اے فصل جنوں تجھ میں
دیوانوں کی زنجیریں ہشیار پہن نکلے

عاشق کے تئیں اپنے سج اپنی دکھانے کو
ململ کا انگرکھا وہ سو بار پہن نکلے

مرغوب جنوں پائی پوشاک نہ جب کوئی
ہم جامۂ عریانی ناچار پہن نکلے

کیوں کر نہ ہوسؔ جاوے صدقے فلک نیلی
نیلم ہی کا سب گہنا جب یار پہن نکلے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.