میں تو سو بار ترے ملنے کو آیا تنہا
Appearance
میں تو سو بار ترے ملنے کو آیا تنہا
لیکن افسوس کبھی تجھ کو نہ پایا تنہا
شرک سے خالی کسی کا نہ نظر آیا دل
وہ بڑے ظرف ہیں جن میں تو سمایا تنہا
کس کو دعویٰ نہیں الفت کا تری عالم میں
عاشقوں میں ترے میں ہی نہ کہایا تنہا
بند کاکل میں ترے جی بھی ہمارا ہے اسیر
دام میں زلف کے دل ہی نہ پھنسایا تنہا
کل جہاں دارؔ ہم اور یار تھے ٹک مل بیٹھے
بخت ناساز نے پھر آج بٹھایا تنہا
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |