نہ ملا وہ نفاق کے مارے
Appearance
نہ ملا وہ نفاق کے مارے
کیا کریں ہم وفاق کے مارے
جب تک آوے ہے آوے تو ہم تو
مر چکے اشتیاق کے مارے
مت خفا ہو کہ آن نکلے ہیں
ہم بھی یاں اتفاق کے مارے
مل گئے خاک میں ہزاروں ہی
چرخ کہنہ رواق کے مارے
ہو چکا حشر بھی حسنؔ لیکن
نہ جیے ہم فراق کے مارے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |