Jump to content

چھوڑ لٹریچر کو اپنی ہسٹری کو بھول جا

From Wikisource
چھوڑ لٹریچر کو اپنی ہسٹری کو بھول جا
by اکبر الہ آبادی
319857چھوڑ لٹریچر کو اپنی ہسٹری کو بھول جااکبر الہ آبادی

چھوڑ لٹریچر کو اپنی ہسٹری کو بھول جا
شیخ و مسجد سے تعلق ترک کر اسکول جا
چار دن کی زندگی ہے کوفت سے کیا فائدہ
کھا ڈبل روٹی کلرکی کر خوشی سے پھول جا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.