کیا رفو کرنے لگا ہے جا بھی ناداں یک طرف
Appearance
کیا رفو کرنے لگا ہے جا بھی ناداں یک طرف
پھٹ چلی چھاتی کوئی دم میں گریباں یک طرف
چاندنی میں کل نکل بیٹھا تھا وہ خورشید رو
دیکھتا تھا میں کھڑا گوشے میں پنہاں یک طرف
طرفہ حالت تھی کبھی ہم نے نہ دیکھا تھا حضورؔ
ماہ تاباں یک طرف مہر درخشاں یک طرف
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |