Asbab-e-Baghawat-e-Hind
رسالہ اسباب بغاوت ہند
از سر سید احمد خان
صفحہ نمبر 4
آدمی نے اس میں کوئی بات نہ لکھی ہو۔ بہتر ہے کہ ایسے شخص کی بھی ایک رائے رہے *
مضمون
کیا سبب ہوا ہندوستان کی سرکشی کا :۔
جواب
اس کا جواب دینے سے پہلے ہم کو بتانا چاہئے کہ سرکشی کے کیا معنی ہیں ۔ جان لو کہ اپنی گورنمنٹ کا مقابلہ کرنا یا مخالفوں کے شریک ہونا با مخالفانہ ارادے سے حکم نہ ماننا اور نہ بجا لانا یا نڈر ہوکر گورنمنٹ کے حقوق اورحدود کوتوڑنا سرکشنی ہے مثلا۔
1 - نوکر کا یا رعیت کا اپنی گورنمنٹ سے لڑنا اور مقابلہ کرنا *
2 - یا مخالفانہ ارادے سے حکم کا نا ماننا اور نہ بجا لانا *
3 - یا مخالفوں کی مدد کرنا اور ان کے شریک ہونا *
4 - یا رعیت کا نڈر ہوکر آپس میں لڑنا اور حد معینہ گورنمنٹ سے تجاوز کرنا *
5 - با اپنی گورنمنٹ کی محبت اور خیر خواہی دل میں نہ رکھنا اور مصیبت کے وقت طرف داری نہ کرنا *
اس نازک وقت میں جو سنہ 1857ء میں گذرا ان اقسام کی سرگوشیوں میں سے کوئی قسم کی بھی سرکشی ایسی نہیں ہے جو نہ ہوئی ہو۔ بلکہ بہت تھوڑے دانا آدمی ایسے نکلینگے جو پچھلی بات سے خالی ہو۔
حالانکہ یہ پچھلی بات جیسی ظاہر میں کم ہے ویسی ہی قدر میں بہت زیادہ ہے *
سرکشی کا ارادہ جو دل میں پیدا ہوتا ہے اس کا سبب