Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/10

From Wikisource
This page has been proofread.

۴

شفا خانے سب موجود تھے۔ یہاں تک کہ ناٹک گھر بھی بنے ہوئے تھے جہاں شہر کے لوگ تماشہ دیکھنے جاتے تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس قدیم زمانہ میں بھی اس ملک میں ناٹکوں کا رواج تھا۔ شہر کے نواح میں بڑے بڑے باغ تھے۔ ان باغوں میں کسی کو پھل توڑنے کی ممانعت نہ تھی۔ شہر کی حفاظت کے لئے مضبوط چار دیواری بنی ہوئی تھی۔ اندر ایک قلعہ بھی تھا۔ قلعہ کے چاروں طرف گہری کھائی کھودی گئی تھی۔ جس میں ہمیشہ پانی لبریز رہتا تھا۔ قلعہ کے برجوں پر توپیں لگی رہتی تھیں۔ تعلیم اتنی عام تھی کہ کوئی جاہل آدئی ڈھونڈھے سے بھی نہ ملتا تھا۔ لوگ بڑے مہماں نواز۔ ایماندار۔ صلح پسند۔ علم دوست۔ دھرم کے پابند اور دل کے