Jump to content

Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/2

From Wikisource
This page has been proofread.
١

دیباچہ

راجہ رام چندر ہندو قوم کے اُن بُزرگوں میں ہیں جن کے حالات زندگی پر آج تک ہندوستان کی ہر ایک زبان میں بے شمار کتاہیں لکھی جا چُکی ہیں۔ ہندوستان کی ہی کیوں؟ دُنیا میں شاید ہی کوئی ایسی زبان ہوگی جس میں رامچندر کے حالات پر ایک بڑا کتب خانہ نہ موجود ہو۔ سب سے پہلے رِشی والمیک نے رام چندر کی زندگی ہی میں اُن کے حالات نظم میں لکھے۔ وہ کتاب اتنی پسند کی گئی اور پڑھنے والوں پر اس کا اتنا اثر ہُٶا کہ شاید ہی کوئی ایسا نامور ہندو شاعر، مُورّخ ، فسانہ نگار، مضمون نویس ہوگا جِس