صفحہ 1 - حدود ارڈنینس
کمپیوٹر کا اسکرین جھلملایا۔
” سلام“۔
میں نے مسینجرکی کھڑکی پر نظر دوڑائ۔
اسکرین نام ر فعت۔
” خوش آمدید رفعت کیا میں تم کو جانتا ہوں؟“
” نہیں“۔ اور اس نے’ حیرت‘ کا وینک بھیجا۔
میں نے اس کو’ زبان دکھانے ‘ کا وینک بھیجا۔ میں نے مذاق میں کہا”۔ اپنی تعریف کریں“
اس نے ’ ہنسی‘ کا وینک بھیجا۔اور لکھا۔
” تعریف تواس خدا کی جس نے جہاں بنایا۔ میں رفعت آفریدی ہوں میرے شوہر کا نام احسان ہے“۔ رفعت نے کہا۔
” مجھے سکینہ سے آپ کی مسینجرکی آئ ڈی ملی ہے۔ میں آپ سے آڈیو پر بات کرنا چاہتی ہوں“۔
میں نے سعدیہ کے کمرے کے انٹر کام کا بٹن دبایا۔
” ہاں بھائ جان“۔ سعدیہ نے کہا۔
” تم فوراً کمپیوٹر کے کمرے میں آؤ”۔ میری آواز میں جلدی تھی۔
” میں آگئ“ ۔سعدیہ نے کرسی پر بیٹھتے ہوۓ کہا۔
” اسکرین کو پڑھو۔” میں نے سعدیہ کی توجہ اسکرین کی طرف کی۔
” میں آپ سے آڈیو پر بات کرنا چاہتی ہوں“۔ رفعت نے ’ نج ‘ کا ونک بھیجا۔
سعدیہ مسیجیز پڑھ چکی تھی۔میں نے’ منظور‘ کا بٹن کلک کیا۔